Urdu
پاکستان تازہ ترین

معاشی حالات درست نہ کیے تو سب کی سیاست ختم ہو جائے گی،چوہدری شجاعت

لاہور : مسلم لیگ ق کےسربراہ اور سینئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ معاشی حالات درست نہ کیے تو سب کی سیاست ختم ہو جائے گی،مولانا فضل الرحمٰن،آصف زرداری اور شہبازشریف سے میاں نواز شریف کے متعلق بڑی تفصیل کے ساتھ باتیں ہوئیں۔ان ملاقاتوں میں بعض تجاویز بھی زیر غور آئیں جن کا اس موقع پر ذکر قبل از وقت ہو گا۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کے اندر خاص طور پر لاہور میں سیاسی ماحول بنا ہوا ہے، ہر جماعت کے لیڈر مختلف باتیں کر رہے ہیں،ہر لیڈر اپنی اپنی جماعت کے مؤقف کو بیان کر رہا ہے، فضل الرحمان، آصف زرداری، شہباز شریف ملاقات کیلئے آئے اور ملاقات میں ہر قسم کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

شجاعت حسین کاکہنا تھا کہ بیس بیس، پچیس پچیس سال پرانے واقعات یہاں تک کہ میاں نواز شریف کے متعلق بھی بڑی تفصیل کے ساتھ باتیں ہوئیں۔ان ملاقاتوں میں بعض تجاویز بھی زیر غور آئیں جن کا اس موقع پر ذکر قبل از وقت ہو گا۔

صدر ق لیگ کا کہنا تھا کہ صرف سیاسی ملاقاتوں میں ہی مصروف رہے تو غریب عوام سیاستدانوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے کیونکہ اگر معاشی حالات درست نہ کیے اور بے روزگاری کا مسئلہ حل نہ کیا تو تمام سیاستدانوں کی سیاست ختم ہو جائے گی ۔جو لوگ ہماری خدمت کرتے ہیں ان کے مسائل کو بھی سننا اور معاشی حالات کو سب سے زیادہ اہمیت دی جانی چاہیے۔

Related posts

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور کینیڈا کی وزیرخارجہ کے درمیان ویڈیو لنک پر رابطہ

Nehal qavi

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کورہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ

Rauf ansari

جاوید لطیف نے توہین مذہب کے حوالے سے عمران خان پر جھوٹے الزامات لگائے، اسد قیصر

Nehal qavi

Leave a Comment