Urdu
پاکستان تازہ ترین

چودھری پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں،شجاعت حسین

لاہور: صدر پاکستان مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی ہی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں۔۔جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا اس کا حق ہے۔۔۔ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ سال ڈیڑھ سال حکومت کا موقع ملنا چاہیے یا فوری انتخابات کی طرف جا یا جائے۔

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے بعد تخت پنجاب کی جنگ شروع ہو گئی۔ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخا ب بارے چودھری شجاعت حسین کا پالیسی بیان سامنے آ گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ایک بار نہیں دو تین بار پہلے بھی یہی بات کہہ چکا ہوں کہ چودھری پرویز الٰہی ہی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں کسی قسم کے لیٹرز جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مجھے صفائی پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے۔غریب آدمی کے مسائل کی طرف توجہ دی جائے۔جو غریبوں کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گا حقیقی معنوں میں اسی کی گنتی پوری ہو جائے گی جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اس فکر میں نا پڑیں کہ ایک دوسرے کو کیسے نیچے دیکھانا ہے فوری انتخاب سے مراد فوری ہیں مہینوں میں نہیں۔

Related posts

موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم سے منفی کر دیا

ibrahim ibrahim

وزیراعظم کا چوہدری برادران سے ملاقات کا فیصلہ

Rauf ansari

پی این ایس طغرل کی پاک بحریہ میں شمولیت

Hassaan Akif

Leave a Comment