Urdu
پاکستان تازہ ترین

سانحہ سیالکوٹ:مزید سات مرکزی ملزمان گرفتار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر نگرانی سانحہ سیالکوٹ کی تحقیقات جاری ہے۔ پولیس نے مزید سات مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد ایک سو اکتیس تک جا پہنچی۔

سانحہ سیالکوٹ فیکٹری ملازمین کے تشدد سے سری لنکن شہری کی ہلاکت میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے ویڈیو کی مدد سے سانحہ کے مزید سات مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سی سی ٹی سی فوٹیج اور موبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے گزشتہ 12گھنٹوں میں مزید سات مرکزی کرداروں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سری لنکن منیجر پر حملے کی پلاننگ،تشدد اور لوگوں کو اشتعال دلانے میں ملوث ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے تفتیش کر رہی ہیں۔ اب تک کی تحقیقات میں ایک سو اکتیس زیرحراست افراد میں سے چھبیس ملزمان کا مرکزی کردار سامنے آیا ہے۔

Related posts

شیریں مزاری کا اقوام متحدہ سے کشمیر میں جنگی جرائم کا نوٹس لینے کا مطالبہ

Rauf ansari

سیلاب سے مزید گیارہ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

Nehal qavi

عمران ملک کے لیے خطرہ ہے،سعید غنی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment