سیالکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی، ڈیرھ من سے زائد چرس برآمد، چار ملزمان گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف سیالکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی بین الصوبائی منشیات فروش گینگ کے قبضہ سے ڈیڑھ من سے زائد چرس برآمد 4 ملزمان گرفتار۔

انسپکٹر جنرل آ ف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔ اس سلسلہ میں تھانہ حاجی پورہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروش گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں 63 کلو گرام چرس برآمد کی ہے جوکہ گزشتہ چند سالوں میں سیالکوٹ پولیس کی کسی بھی منشیات فروش گینگ کے خلاف سب سے بڑی کارروائی ہے۔

گرفتار ملزمان میں محمد عارف, عامر سہیل, محبوب دانش اور عثمان علی شامل ہیں۔ ملزمان پشاور سے منشیات لا کر پنجاب کے دیگر اضلاع گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور جہلم میں سپلائی کرتے تھے۔

سیالکوٹ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس نیٹ ورک کے ذریعے ملزمان کو کامیاب آپریشن کے بعد منشیات کی بھاری کھیپ کے ساتھ گرفتارکر لیا ہے۔سیالکوٹ پولیس کی اس کارروائی سے پنجاب میں منشیات کے بڑے نیٹ ورک کو توڑنے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More