Urdu
پاکستان تازہ ترین

سبی :جیل روڈ پر خود کش دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 28 زخمی

بلوچستان کے ضلع سبی کے جیل روڈ پر خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہو گئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

امدادی اداروں کے رضا کار بھی جائے دھماکا پہنچ گئے جنہوں نے علاقے میں امدادی کارروائیاں انجام دیں۔جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو سبی ڈسٹرکٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔سبی ڈسٹرکٹ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سرور ہاشمی نے بتایا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی لاشیں اور 28 زخمی اسپتال لائے گئے ہیں۔

Related posts

کورونا کا علاج گولیوں سے ممکن، برطانیہ میں استعمال کی اجازت

Rauf ansari

جنگ زدہ فلسطین میں محبت کا مجسمہ دریافت

Hassam alam

عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑادی گئیں، بلاول بھٹو

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment