کل کراچی اور حیدر آباد میں عام تعطیل کا اعلان

کراچی: حکومت سندھ نے بارشوں کے پیش نظر کل کراچی اور حیدر آباد میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے صورتحال کو مدنظر رکھ کر مشورے کے بعد 25 جولائی کو تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ان ڈویژنز میں آج ہونے والی تیز بارش اور کل اس کی پیشگوئی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے یہ فیصلہ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More