Urdu
پاکستان تازہ ترین

سندھ اسمبلی:تجاوزات کے معاملے پر قانون سازی کے لیے قرارداد منظور

کراچی: سندھ اسمبلی نے صوبے میں تجاوزات کے معاملے پر قانون سازی کے لیے قرار داد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ اپوزیشن نے قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے ایوان میں شور شرابہ کیا اور قرار داد کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر پر اچھال دیں ۔

پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ندا کھوڑو نے تجاوزات کے معاملے پر ایوان میں قرارداد پیش کی کہ ایسی تمام عمارتیں جو پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا نہ کریں اور حکومتی اداروں سے منظوری کے بعد تعمیر کی گئی ہوں ان کو قانون سازی کے زریعہ تحفظ دیا جائے تاکہ انسانی المیہ جنم نہ لے ۔

ایوان نے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی جبکہ اپوزیشن نے قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے ایوان میں شور شرابہ کیا اور قرارداد کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر پر اچھال دیں۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے ناظم جوکھیو اور فہمیدہ سیال کے قاتلوں کو کیفرکرادار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا اور ایوان میں پلے کارڑز اٹھاکر شدید نعرے بازی کی۔ اجلاس جمعے کی صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Related posts

پاکستان ریلوے نے ٹرین آپریشن جزوی بحال کر دیا

Nehal qavi

مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

Hassam alam

پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

Hassam alam

Leave a Comment