Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بل کے خلاف عدالتوں اور عوام کے درمیان جائیں گے، اپوزیشن اراکین

کراچی: سندھ اسمبلی میں ہنگامہ خیز اجلاس اور بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق بل پاس کیے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں اور حکومتی وزرا نے ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔حلیم عادل شیخ ، محمد حسین ، عارف جتوئی اور کنور نوید نے حکومت پر طنز کے نشتر بر سادیے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والے نہیں چاہتے کہ کوئی کراچی کے لوگوں کی خدمت کرے۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا مراد علی شاہ نے آج ثابت کردکھایا کہ وہ صوبے کو زر دارانہ نظام کے تحت چلانا چاہتے ہیں ، وزیر اعلی کہتے ہیں کہ اپوزیشن کو اٹھا کر باہر پھینک دو، ہم عوام کے ساتھ ان کو ہی اٹھا کر باہر پھینک دیں گے ۔

سندھ اسمبلی کے ایوان میں پاس کردہ بلدیاتی ترامیم سے متعلق بل کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے عوامی احتجاج کا عندیہ دے دیا ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رکن اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ ایوان میں بات کرنے کی اجازت نا ملنے اور اپوزیشن لیڈر کا مائک بند کروائے جانے پر احتجاج کا راستہ اپنا یا۔

ایم کیو ایم کے محمد حسین نے کہا کہ اسپیکر سمیت تمام ارکان نے جمہوریت کی دھجیاں بکھیر دیں ۔ جی ڈی اے کے عارف مصطفی جتوئی نے عوام کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ سڑکوں پر نکل کر اپنے حقوق حاصل کریں ۔

Related posts

وفاقی کابینہ نے فنانس ترمیمی بل 2021 کی منظوری دے دی

ibrahim ibrahim

عمران خان 4 سال حکومت میں رہ کر تمام وعدے بھول گئے، مصطفی کمال

Zaib Ullah Khan

حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کا امکان

Hassam alam

Leave a Comment