Urdu
Uncategorized

سندھ کابینہ کا اجلاس، نو مختلف منصوبوں کیلئے اٹھاون بلین روپے کی منظوری دے دی گئی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں نو مختلف منصوبوں کیلئے اٹھاون بلین روپے کی منظوری دے دی گئی ۔ کابینہ نے نئی پینشن اسکیم اور نئے سال سے یونیفائیڈ آئیڈینٹی فکیشن نمبر بار کوڈ کے ساتھ اے ڈی پی بنانے کی منظوری بھی دیدی۔

کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیر، معاون خصوصی ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ نے ترقیاتی اسکیموں کیلئے یو آئی ڈی بارکوڈ قائم کرنے کی تجویز دی ۔ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت ماڑی پور ایکسپریس وے، کورنگی لنک روڈ ، کراچی حب واٹر کینال ، چلڈرن اسپتال نارتھ کراچی ،ملیر ایکسپریس وے اور گھوٹکی کندھ کوٹ پل کیلئے ترقیاتی فنڈ کی منظوری دی گئی ۔ سندھ کابینہ کے پینشن رولز انیس سو ترسٹھ میں ترمیم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ اس ترمیم سے پینشن کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ فوتی کوٹہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں سعید غنی، امتیاز شیخ، جام خان شورو اور مرتضیٰ وہاب شامل ہیں ۔

Related posts

چین سے تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

Rauf ansari

سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف سرکاری ملازمین کا ہڑتال کا اعلان

Rauf ansari

شاہ محمود کا کیوی ہم منصب سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کا شکوہ

Hassam alam

Leave a Comment