Urdu
پاکستان تازہ ترین

سندھ اسمبلی:شور شرابہ،خواتین ارکان آپس میں الجھ پڑیں

کراچی: سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی رکن دعا حلیم کی جانب سے پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف بات کرنے پر ایوان میں شور شرابہ۔ خواتین ارکان آپس میں الجھ پڑیں۔ مکیش کمار چاولہ اور فردوس شمیم کے درمیان بھی نوک جھوک ہوئی۔ پی ٹی آئی ارکان نے شبیرقریشی کے گرفتاری پراحتجاج بھی کیا۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں بکری، بے شرم اوربختاوربھٹوکی گونج۔ پی ٹی آئی کی رکن نے اپنا دوپٹہ کھینچنے پر حکومتی ارکان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ دعا حلیم بولی کہ ڈوپٹہ کھینچنا بی بی شہید کی تعلیمات نہیں،انہوں نے میرا نہیں بختاور کا ڈوپٹہ کھینچا ہے جس پر ایوان میں شور شرابہ شروع ہوگیا۔

معاملہ ابھی گرم ہی تھا تو پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما مکیش کمار چاولہ اور فردوس شمیم نقوی بھی آپس میں الجھ پڑے اور ایک دوسرے کو بے شرم بے شرم کے طعنہ دینے لگے۔

تحریک انصاف کے ارکان نےشبیر قریشی کی گرفتاری پر ایوان میں آواز اٹھائی اور پولیس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے معاملے کا نوٹس لیا ہے جلد ایوان کو آگاہی دی جائے گی۔

ایوان میں دوسرے روز بھی بجٹ پربحث جاری رہی ،قائم مقام اسپیکر نے اجلاس بدھ کی دوپہر تک ملتوی کردیا۔

Related posts

معاشی پالیسی کیلئے نواز شریف کے وژن کے مطابق چلنا ہے، رانا ثناء اللہ

ibrahim ibrahim

پنجاب حکومت کا چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

Hassaan Akif

آرمی چیف اور مراکش کے سفیر کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

Rauf ansari

Leave a Comment