Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سندھ حکومت کا کراچی اور حیدر آباد میں پابندیوں کا اعلان

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کراچی اور حیدرآباد میں شادی کی انڈور تقاریب پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے تحت کراچی اور حیدرآباد میں انڈور تقاریب کے انعقاد پر 22 جنوری سے پابندی عائد کی گئی ہے۔حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ آؤٹ ڈور تقاریب میں 300 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تقریبات میں کھانے ڈبوں میں پیش کرنے کو فروغ دیا جائے۔24 جنوری سے کراچی اور حیدرآباد میں ریسٹورنٹس میں انڈور کھانے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔آؤٹ ڈور ڈائنگ ان بھی ویکسینیٹڈ افراد کے لئے ہوگی تاہم سندھ کے دیگر شہروں میں انڈور اور آؤٹ ڈور ڈائنگ ان کی اجازت برقرار ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اورحیدرآباد گنجائش کے 50 فیصد سے زائد افراد پارک میں داخل نہیں ہوسکیں گے ۔ دونوں شہروں میں قائم سینما گھروں میں بھی 50 فیصد سے زائد افراد کا داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد سے زائد افراد سفر نہیں کر سکیں گے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی

Zaib Ullah Khan

وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کا اجلاس طلب کر لیا: سفرا کی کانفرنس بلانے کا بھی فیصلہ

Hassam alam

آسٹریلیا نے ایشیز 0-4 سے اپنے نام کرلی

Hassaan Akif

Leave a Comment