Urdu

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ 30مئی کو کراچی میں ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب شریک ہوئے ۔اجلاس میں صوبے میں 1122 شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ 30 مئی کو کراچی میں ریسکیو 1122 کے تحت ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی۔لاڑکانہ میں ٹراما سینٹر اور ریسکیو 1122 بھی 30 مئی تک شروع کی جائےگی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کے تحت کراچی میں 50 ایمبولینسز سے 30 مئی کو آپریشن شروع کیا جائے گا۔چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ کراچی میں ہر 10 کلومیٹر پر کوئیک ریسپانس سینٹر بنایا جائے گا۔

Related posts

فنانس ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کا معاملہ، قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جنوری کو طلب

Hassam alam

ڈالر کی قیمت 188 روپےکی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Hassam alam

او آئی سی کی قراردادوں پر بھارتی بیان مسترد

Rauf ansari

Leave a Comment