Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سندھ ہاؤس پر دھاوا، وزارت داخلہ کا اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم

اسلام آباد: سندھ ہاؤس واقعے پر وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم جاری کرتے ہوئے 3 روز میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

سندھ ہاؤس واقعے پر وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطح پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اویس احمد کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انکوائری ان نکات پر کی جائیگی کہ وزرا کی کال کے بغیر کارکنان وہاں کیسے پہنچے۔ سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والے کارکنوں کو منتشر کردیا گیا تھا ۔ تو وہ دوبارہ وہاں کیسے پہنچے۔ انکوائری میں یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ ہائی سیکیورٹی زون میں 2 مرتبہ کارکنان کے پہنچنے پر پولیس کہاں تھی؟ اور اس نے کارکنان کو سندھ ہاؤس پہنچنے پرروکا کیوں نہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس سے پوچھا جائے گا کہ اس نے جے یو آئی کارکنوں کو روک لیا تو پی ٹی آئی کارکنوں کو کیوں نہیں روکا؟

Related posts

ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان

Hassam alam

بلوچستان کے علاقے آواران میں ٹریفک حادثہ، خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

Zaib Ullah Khan

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment