سندھ بلدیاتی انتخابات: مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ہنگامہ آرائی، متعدد افراد زخمی

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کے دوران متعدد پولنگ اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی ہوئی۔ جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

سکھر کی یو سی جوناس کے پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے ایک شخص عبدالقدیر جانبحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

جیکب آباد کندرانی کے پولنگ اسٹیشن پر تصادم کے دوران پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ یوسی پہنوار دبر میں تصادم کے دوران تین افراد زخمی ہوگئے۔

کندھ کوٹ کے وارڈ 10 میں متعدد کارکن زخمی ہوگئے جبکہ وارڈ 2 کے خواتین پولنگ اسٹیشن پر حملہ ہوا، بیلٹ باکس اور شیشے توڑ دیے۔ خاتون پریزائیڈنگ افسر زخمی ہوگئی۔ خیرپور چونڈکو وارڈ 5 اور 3 میں جھگڑے کے دوران 5 کارکن زخمی ہوگئے۔

سانگھڑ کی یو سی کوٹ نواب میں پی پی اور جی ڈی اے کا تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پنوعاقل کے فرید مہر پولنگ اسٹیشن پر بھی تصادم کے دوران جے یو آئی کے دو کارکن زخمی ہوگئے۔ قمبر کے پولنگ اسٹیشن جنید سانگاہ میں تصادم کے دوران جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار صدام سانگاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More