Urdu
پاکستان تازہ ترین

سندھ حکومت نےتمام وزراء اور افسران کا پیٹرول کم کردیا

کراچی: سندھ حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اہم فیصلہ کرلیا،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے خود سمیت تمام وزراء اور افسران کا پیٹرول کوٹا40فیصد کم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

مہنگائی کے ستائے عوام کو موجودہ حکومت کا ایک ہفتے میں دوسرا بڑا جھٹکا۔بجلی کے ساتھ ساتھ پٹرول بھی مزید تیس روپے فی لیٹر مہنگائی کردیا،جس کے پیش نظرسندھ حکومت نے عوام کوریلیف دینے کانیانسخہ ڈھونڈلیا،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے خودسمیت تمام وزراء اور افسران کا پیٹرول کوٹا40فیصد کم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹویٹ میں کہا وزیراعلیٰ سندھ نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں موجودہ مہنگائی کے باعث کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران کاچالیس فیصد فیول کوٹہ کم کردیاجس کامقصدحکومت پرمالی بوجھ کم کرناہے۔وزیراعلیٰ سندھ نےاحکامات جاری کرتے ہوئے کہا پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا مزید بوجھ خزانے پر نہیں پڑنا چاہیےکیونکہ خزانے پر بوجھ کا مقصد عوام پر بوجھ ہے۔

Related posts

وزیراعظم آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کرینگے، ترجمان دفتر خارجہ

Rauf ansari

پانچ جولائی 1977 قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،بلاول بھٹو

ibrahim ibrahim

ستائیس مارچ کا جلسہ، پی ٹی آئی قافلے دارالحکومت کی طرف روانہ

Hassam alam

Leave a Comment