Urdu
پاکستان تازہ ترین

حکومت کا وقت ختم ہو چکا ہے،سراج الحق

ملتان: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے قوم کا حال تباہ اور مستقبل گروی کر دیا ہے قرضے کو 47 ہزار ارب تک پہنچا دیا۔ اس حکومت کے پاس قرضے لینے، خیرات مانگنے اور لنگر خانے کھولنے کے علاوہ کوئی ویژن نہیں ہے۔ حکومت کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

مدرسہ جامعہ علوم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں مہنگائی اور بے روزگاری کی ذمہ دار صرف پی ٹی آئی نہیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی بھی اس میں شامل ہیں۔ ان تینوں جماعتوں میں کوئی فرق نہیں ہے پانامہ اور پنڈورا پیپرز میں ان تینوں جماعتوں کے ارکان کے نام شامل ہیں ۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا حصہ اس لیے نہیں بنے کیونکہ اسٹیٹس کو نہیں بنا چاہتے تھے۔ پی ٹی آئی نے تمام اداروں کا تباہ کر دیا ہے اور آئندہ الیکشن کے لیے الیکٹرانک مشین کے ذریعے دھاندلی کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے سوا تین سال مکمل ہو چکے مگر جنوبی پنجاب سے کیا ہوا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا اس خطے میں مہنگائی اور بے روزگاری ڈیرے ڈالے ہوئے ہے۔ حکومت کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی حواس باختہ ہوکر ہمارے جلسے روکنے کی کوشش کررہی ہے، بلاول

Rauf ansari

لاہور پولیس کا پی ٹی آئی کے مقامی عہدیدارکے گھر سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

Hassam alam

قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف سویڈن میں مظاہرے جاری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment