Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کوئی فرق نہیں، سراج الحق

ملتان: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کوئی فرق نہیں، موجودہ حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا پانامہ لیکس اور پنڈورا پیپرز میں شامل افراد کے خلاف تحقیقات کی جائیں، ملک میں دو کی بجائے ایک احتساب کا نظام ہونا چاہیئے۔

ملتان میں ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھروں کی فراہمی کا نعرہ لگایا تھا ، وی آئی پی کلچر اور جھوٹ کے خاتمے کا بھی اعلان کیا ، مگر کسی وعدے کو پورا نہیں کیا گیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان احتساب کا نعرہ لگا کر حکومت میں آئے ، مگر انہوں نے اپنے ارد گرد موجود لوگوں کا احتساب نہیں کیا ، معاشرے میں ترقی حقیقی احتساب سے ہی ممکن ہے ۔عدل کے لئے آزاد عدلیہ ضروری ہے ، سراج الحق نے کہا کہ ہمارا پاسپورٹ دنیا کے 5 خراب ترین پاسپورٹس میں شامل ہو چکا ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ لاہور اور کراچی آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو چکے ہیں ، پاکستان پر 47 ہزار ارب روپے کا قرضہ ہے حالانکہ موجودہ حکومت کہتی تھی کہ ڈالروں کی بارش ہو گی ، وزرات خزانہ نے پاکستانی روپے کا کاغذ کا ٹکڑا بنا کر رکھ دیا ہے ۔

Related posts

کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہیں، وزیرخارجہ

Hassam alam

رکن اسمبلی کو دھمکیاں، سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

Rauf ansari

پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

Hassam alam

Leave a Comment