Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت نے مدینہ کی ریاست کو جھوٹا قرار دیا، سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے حکومت نے نا صرف پاکستان کی عوام کو دھوکا دیا بلکہ مدینہ کی ریاست کو جھوٹا قرار دیا۔

انہوں نے کہا جھوٹے لوگ تھے جھوٹے وعدے کیے۔ سچے لوگ آئیں گے سچے وعدے کریں گے۔ آج اعوان میں عوام کی بات نہیں ہو رہی ہے صرف مفادات کی بات ہو رہی ہے۔

اسلام آباد میں حقوق طلباء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آج پوری دنیا میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس ڈے ہے۔ طلباء کے حقوق کے لیے دنیا بھر کی تنظیمات یہ دن منا رہی ہے۔ اسلام آباد سے یہ اعلان کر رہا ہوں کہ جماعت اسلامی طلباء کے حقوق کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ میرے چند گز کے فاصلے پر ایک جوائنٹ سیشن ہو رہا ہے۔ یہ کنونشن اس جوائنٹ سیشن سے بارہا بہتر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مطلابہ ہے تعلیم کے بجٹ میں پانچ فیصد اضافہ کیا جائے ۔ اب کتابوں کو ہاتھ لگانا مشکل ہوگیا ہے۔ اب ہمارے بزرگ حیران ہیں بچوں کو کھانا کھلائے یا تعلیم دلوئے ۔ قوم ترقی کرتی ہے آگے بڑھتی ہے تعلیم سے۔ یہ کیسی حکومت ہے جو دفاع پر خرچ کرتی ہے تعلیم پر خرچ نہیں کرتی۔

Related posts

ایسے بےحس حکمران پہلے نہیں دیکھے،مراد علی شاہ

ibrahim ibrahim

برطانیہ میں تیز طوفان شہری کی وگ اڑا لے گیا

Hassam alam

وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے پہلی ملاقات ملاقات

Nehal qavi

Leave a Comment