Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جماعت اسلامی کا 31 دسمبر کو سندھ اسمبلی پر دھرنے کا اعلان

کراچی: جماعت اسلامی نے 31 دسمبر کو سندھ اسمبلی پر دھرنے کا اعلان کردیا ۔

جماعت اسلامی کے تحت کالے بلدیاتی قانون کے خلاف حق دو کراچی کو مارچ سے خطاب میں سراج الحق میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کا رس چوس کر شہد دبئی کودیا ہے انھوں نے کبھی کراچی کے ساتھ انصاف نہیں کیا سپریم کورٹ سے گھر سے خطاب اور بنی گالا ہیلی کاپٹر پر جانے والا وزیراعظم کس منہ سے عوام کو کم کھانے کا مشورہ دے رہا ہے ۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر جھاڑو لگانے والا بے اختیار مئیر نہیں چاہئیے نعمت اللہ خان کے بعد شہر کراچی کو یتیم بنا دیا گیا ہے جو لاڑکانہ نہیں بنا سکا وہ کراچی کو کیا بنائینگے ۔ کراچی ترقی کریگا تو ملک ترقی کریگا اس کے حق پر کوئی مائی کا لال ڈاکہ نہیں ڈال سکتا جماعت اسلامی کراچی کےعوام کے ساتھ ہے حق نا ملا تو کراچی سے چترال تک مقدمہ لڑینگے

جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ کراچی ماں ہے جو پورے ملک کو دودھ پلاتی ہے یہاں کے رہنے والوں کوانکا حق نہیں دیا جارہا جماعت اسلامی سب کو حق لے کر رہےگی ۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ خیرات نہیں حق چاہئے کراچی والوں کو کمی کمین نا سمجھو تین سالوں میں کراچی نے نو ہزار ارب روپیے وفاق کو دیئے کراچی کے گیارہ سو ارب روپے کا حساب ایم کیو ایم ، پیپلز پارٹی ، پی ٹی آ ئی کو بھی دینا پڑے گا ۔

Related posts

ریور راوی پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Hassam alam

علاقائی استحکام کے لیے خوشحال افغانستان ناگزیر ہے، آرمی چیف

Rauf ansari

سندھ کابینہ نے بلدیاتی ایکٹ پر اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کیلیے کمیٹی قائم کر دی

Hassam alam

Leave a Comment