Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نااہل حکومت نے عوام کا بیڑہ غرق کردیا، سراج الحق

لاہور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اس نااہل حکومت نے عوام کا بیڑہ غرق کردیا، پیٹرول، آٹا اور چاول سونے جیسا مہنگا ہو گیا ہے۔

جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچا تواس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک جل رہا ہے جھونپڑیوں میں اندھیرا ہے ملک گروی رکھ دیا گیا ہے۔ اللہ کی ہر نعمت با صلاحیت نوجوان ہے لیکن ہر گھر میں غربت ناچ رہی ہے، نوجوان خودکشیاں کر رہے ہیں سفارش کے بغیر نوکری نہیں ملتی، اسٹیل مل ریلوے جیسے اداروں کو تباہ کردیا۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے عالمی استعمار کے سامنے ہماری غیرت اور کشمیر کو بیچا ہے، کیا اغیار طے کرے گا کہ چائے چینی کتاب اور قلم کی قیمت کیا ہونی چاہیے۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی پیپلز پارٹی ملکی مسائل کے ذمہ دار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے آنے کے بعد مہنگائی لوڈشیڈنگ کریشن میں اضافہ ہوا، شہباز شریف کہاں ہے بجلی جھوٹ کیوں بولتے ہو، شہباز شریف نے جون میں لوڈشیڈنگ ختم ہونے کی بات کی اور کہا لوڈشیڈنگ ختم نہ کروں تو نام بدل دینا، یہ حکومت بھی کرتے ہیں جلسے بھی کرتے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی پی 14 سال سے سندھ پر مسلط ہے کیا کیا ؟ پی ڈی ایم نے پنجاب کو اور پی ٹی آئی نے کے پی کو یرغمال بنا رکھا ہے، یہ خود کو براہمن اور عوام کو شودر سمجھتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اسد عمر حفیظ پاشا نے ملکر پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنایا ، ان کے گھوڑے ائیر کنڈیشنڈ والوں میں رہیں کتے مربے کھائیں اور غریبوں سے کہتے ہیں آدھی روٹی کھاؤ۔ وفاقی حکومت مہنگائی واپس لو پیسے نہیں تو منشاء، ملک ریاض، جہانگیرترین سے لے لو یہ تو ٹیکس بھی نہیں دیتے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فوج عدلیہ نیب سب عمران خان کے ساتھ تھے یہ ایک وعدہ پورا نہیں کر سکے، وفاقی حکومت سود کے خلاف اپیل واپس لے یہ اللہ سے جنگ ہے اور آئین پاکستان سے بغاوت ہے ،وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے والی حکومت سن لے ہمارا بھی علان جنگ ہے۔

Related posts

سندھ میں اومی کرون کا پھیلاؤ، کاروباری اوقات محدود کرنے پر غور

Hassam alam

ملالہ یوسف زئی کا نکاح ہو گیا

Hassaan Akif

میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا اس مقدس جگہ لوگوں کو آوازیں کسنے کی ہدایت دوں

Hassam alam

Leave a Comment