Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی کی حکومت مصنوعی آکسیجن پر چل پر رہی ہے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں مختلف وفود سے ملاقات کی ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت مصنوعی آکسیجن پر چل پر رہی ہے۔ بیساکھیاں ہٹ جائیں تو انجام بلوچستان کی صوبائی حکومت کی طرح ہو گا۔

سوا تین سالوں میں اربوں ڈالرز کا مزید قرضہ غریب قوم کے سر پر لاد دیا گیا۔ وہ وزیراعظم جو کشکول توڑنے کے دعوے کرتے تھے اب دونوں ہاتھوں میں کشکول لے کر گھوم رہے ہیں۔

سراج الحق نےکہا کہ حکومت کمزور پچ پر کھیل رہی ہے ۔ گزشتہ تین برسوں میں ملک کے ہر شعبے کو برباد کیا گیا۔حکمرانوں نے اسٹیٹ بینک اور ملکی معیشت کو مکمل طور پر آئی ایم ایف کے تابع کر دیا ہے۔ ڈالر کی پرواز اور روپیہ کی تنزلی کا سفر جاری ہے۔سرمایہ دارانہ اور سودی معیشت نے مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان برپا کر دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پوری قوم حیران ہے کہ نااہل حکمران ملک کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ پی ٹی آئی نے ہر معاملے میں سابقہ حکومتوں کے تسلسل کو برقرار رکھا۔ جماعت اسلامی ملک کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب چاہتی ہے۔

Related posts

مقتول ناظم جوکھیو کے لاپتہ موبائل فون کا سراغ مل گیا

ibrahim ibrahim

وزیراعظم سےامریکی سینیٹ کے وفد کی ملاقات

Hassaan Akif

آٹے کا بحران سراٹھانے لگا، فلورملزمالکان کا ہڑتال کا اعلان

Rauf ansari

Leave a Comment