Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سراج الحق کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسمبلیوں میں سیٹیں مختص کرنے کا مطالبہ

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناہے کہ وزیراعظم منصوبوں پر فوکس کرنے کی بجائے الیکشن کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسمبلیوں میں سیٹیں مختص کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن سے کوئی بہتری نہیں آئے گی۔ انتخابات میں دھونس، دھاندلی اور دولت کی ریل پیل کے کلچر کو ختم کرنا ہو گا۔ تمام سیاسی جماعتیں انتخابات میں متناسب نمائندگی کے اصول پر اتفاق کریں۔

سراج الحق کا الیکشن میں اصلاحات کے حوالے سے کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے انتخابی ریفارمز کے لیے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی تمام جماعتوں سے مذاکرات کرے گی۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔

Related posts

کوشش کریں گے آئندہ الیکشن میں اتحاد بنایاجائے، شہباز شریف

Zaib Ullah Khan

وزیراعظم کاخطاب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائےگا، فیاض چوہان

Rauf ansari

کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں

Hassam alam

Leave a Comment