Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سراج الحق کی فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناہے موجودہ حکومت نےآتے ہی سابق حکومت کی پالیسیوں کو جاری رکھنےکااعلان کر دیا ہے۔وزیرخزانہ لندن سے امریکا روانہ ہوگئے تاکہ آئی ایم ایف کی غلامی کا طوق قوم کے گلے میں پڑا رہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں پر رمضان کے مہینے میں ظلم و ستم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں۔صیہونی قابض افواج نےنہتے روزے داروں پر مسجد اقصیٰ میں حملہ کیا۔مسلمان حکمرانوں کامسجد اقصیٰ حملے پرکوئی سخت ردعمل آیا ہو؟۔

سراج الحق کا کہنا تھاکہ مودی کی فاشسٹ حکومت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہے جبکہ پاکستان سمیت اسلامی ممالک کے سربراہان خاموش ہیں۔57 اسلامی ممالک کے حکمران مغرب کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہیں۔پاکستان ایٹمی ملک اور بائیس کروڑ عوام کا وطن مگرحکمران امریکا کے وفادار ہے۔

Related posts

نیٹو کی جانب سے آج یوکرین کیلئے فضائی دفاعی نظام کا اعلان کیے جانے کا امکان

Hassam alam

کراچی سے غیرملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 6 لاکھ یورو برآمد

Rauf ansari

سابق حکومت نے ملکی معیشت تباہ کی، مریم اورنگزیب

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment