کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ۔
مرکزی بینک کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 24 پیسے سستا ہوا۔ ڈالر24پیسے کی کمی سے 175.72سے 175.48پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت70 پیسے کم ہوگئی جس کے بعد ڈالر 177.70سے 177 روپے پرآگیا۔