Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

منچھر جھیل میں 50 فٹ چوڑا شگاف سینکڑوں دیہات زیر آب

منچھر جھیل میں دو کٹ لگانے کے باوجود زیرو پوائنٹ پر 50 فٹ چوڑا شگاف سینکڑوں دیہات زیرآب آ گئے۔

منچھر جھیل میں داخل ہونے والے سیلابی پانی سے صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے۔ پانی کے دباؤ سے زیرو پوائنٹ پر 50 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا ہے جس کے باعث تین سو دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ یونین کونسل واہڑ میں بھی پانی داخل ہونے سے آبادی متاثر ہے۔

جھیل میں دو کٹ لگانے کے باوجود جھیل میں پانی کی سطح کم نہ ہو سکی۔ سیہون ائیر پورٹ کا رن وے بھی ڈوب گیا، لاڑکانہ حیدرآباد انڈس ہائی وے پر پانی ہی پانی موجود ہے، موٹروے پولیس نے ٹریفک بند کر دی ہے۔

دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، پانی کی آمد 6 لاکھ 8 ہزار 476 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اخراج 5 لاکھ 85 ہزار 678 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے، سیلابی ریلا جامشورو میں داخل ہونے سے کئی دیہات زیر آب آ گئے ہیں، سیلاب مٹیاری اور سجاول کے کچے کے علاقوں کو بھی متاثر کرے گا۔

Related posts

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر

ibrahim ibrahim

آئندہ 45 دن اہم ہیں، شیخ رشید

ibrahim ibrahim

وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو مشاورت کیلئےبنی گالہ بلا لیا

Rauf ansari

Leave a Comment