Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شاہ محمود قریشی کی بھارت میں ٹریڈ منسٹر تعیناتی کی مذمت

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حکومت کی جانب سے بھارت میں ٹریڈ منسٹر تعینات کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھارت میں ٹریڈ منسٹر تعینات کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ شہبازحکومت کےاس اقدام سے کشمیریوں کی دل آزاری ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ٹریڈمنسٹرتعیناتی کےفیصلےپربلاول بھٹو کی خاموشی معنی خیز ہے۔ بلاول بھٹو کس سے خائف ہیں کہ کچھ بول نہیں رہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے دریائے چناب پر ہائیڈروپاور بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے سندھ اور جنوبی پنجاب کا کسان سراپا احتجاج ہے۔

Related posts

اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو کارکنان جانتے ہیں شہر میں کیا کرنا ہے، حافظ نعیم الرحمن

Hassaan Akif

وزیر اعظم عمران خان آج سوات میں جلسے سے خطاب کریں گے

ibrahim ibrahim

پی ایس ایل7:ملتان سلطانز،لاہور قلندرمیں آج فائنل میں رسائی کی جنگ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment