Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شاہ محمود قریشی اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے مابین ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سے کثیر جہت معاہدوں، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت یوکرین تنازع سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے گزشتہ روز پشاور میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ۔ اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی۔

دونوں وزرائے خارجہ کا افغانستان میں امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوکرین کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کے مطابق کشیدگی میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ شاہ محمود قریشی نے تنازع کے پر امن حل کے لیے یوکرین، پولینڈ، رومانیہ اور ہنگری کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور کے ساتھ ہونیوالے حالیہ ٹیلیفونک گفتگو سے بھی آگاہ کیا۔

اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ توقع ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات سفارتی حل تلاش کرنے میں کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔

Related posts

جہانگیر ترین گروپ کا پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان

Hassam alam

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا اسپیکر پر آئین شکنی کا الزام

Hassam alam

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Hassam alam

Leave a Comment