اسلام آباد: اپوزیشن رہنماؤں نے آج وزیراعظم سمیت اسپیکر کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کسی نے ٹائیگر فورس کا حصہ ٹہرایا تو کسی نے کسٹوڈین آف بنی گالی ٹھہرایا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے التوا کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپوزیشن کی شدید تنقید کا نشانہ رہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسد قیصر تاریخ کا بدترین اور غیر جمہوری اسپیکر ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رانا ثناءاللہ نے سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے کہا ہے کہ میری مرضی جب اجلاس بلاؤ ۔ اسپیکر ٹائیگر فورس کا رکن بن گیا ہے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا آج اپوزیشن کے تمام ممبران موجود تھے جبکہ حکومت کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں تھے ۔ حکومت کے پاس 10 دن رہ گئے اپنا بوریاں بستر باندھے جبکہ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے دوسری مرتبہ اپنے عہدے کا خیال نہیں رکھا ۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں اتنا غیر آئینی اسپیکر نہیں آیا ہے ۔ آج اپوزیشن لیڈر کا مائیک بند کر دیا گیا۔عمران خان اپنی پارٹی کا پارلیمانی اجلاس طلب کرنے سے ڈرتا ہیں کیونکہ ان کے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں۔ جو تھوڑی سی عزت رہ گئی ہے عمران خان استعفیٰ دیں کر وہ بچائے۔
