Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ا سپیکر کا آئین سے انحراف بغاوت ہے، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد: حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق اسمبلی اجلاس طلب نہ کرنا آئین سے انحراف ہے۔ اسپیکرآئین سے انحراف کرتے ہیں تو پھر آرٹیکل چھ کےمطابق یہ بغاوت ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق اپنے ایک بیان میں پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا کہ آئین اسپیکر کو پابندکرتاہےکی چودہ دنوں کے اندراسمبلی اجلاس طلب کرے اگر سپیکرآئین سے انحراف کرتے ہیں تو پھر آرٹیکل 6کےمطابق یہ بغاوت ہوگی ۔بغاوت کی سزا کا تعین بھی آرٹیکل چھ میں واضح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ا سپیکر آئین پرعمل کرکے ثابت کرے کہ وہ بنی گالہ کا ٹائیگر نہیں ہاوس کا کسٹوڈین ہے۔اسپیکر آئین کے راستے میں رکاوٹ بنے تو پھر تصادم اور ٹکراؤ کاذمہ دار سپیکر اور عمران نیازی ہونگے۔

Related posts

سونے کی چین نگلنے والی گائے کا کامیاب آپریشن

Hassaan Akif

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان

Nehal qavi

وزیراعظم شہباز شریف31مئی سے ترکی کا دورہ کریں گے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment