انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان دو روز میں متوقع

پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان دو روز میں متوقع ہے۔ ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کرنے کی آخری تاریخ سولہ ستمبر ہے۔ ایشیا کپ میں بیٹرز کی ناقص کارکردگی اور شاہین شاہ کی فٹنس جانچنے کی وجہ سے سلیکٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ آئی سی سی سے اجازت ملنے پر ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ سیریزکے دوران کیا جا سکتا ہے۔ ورنہ منگل کو کیا جائے گا۔

ایشیا کپ میں مڈل آرڈر بیٹرز کی ناکامی اور شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس کی بحالی اور ٹریننگ شروع نہ کرنے کی وجہ سے سلیکٹرز کو ٹیم کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان سولہ ستمبر تک کرنا ہے۔ پی سی بی تاریخ میں توسیع کےلیے آئی سی سی سے رابطہ کر رہا ہے۔ اگر اجازت مل گئی، تو ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ سیریز کے دوران کیا جا سکتا ہے۔ ورنہ پندرہ رکنی ٹیم اور تین ریزور کی اناؤنسمنٹ مقررہ تاریخ کو کر دی جائے گی۔

ٹیم میں تین سے چار تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ریزور وکٹ کیپر کے لیے سرفراز احمد فیورٹ ہیں، شان مسعود اور فٹنس کی بحالی پر شاہین شاہ کی واپسی بھی متوقع ہیں۔ انگلینڈ ٹیم سترہ سال بعد پاکستان میں سات ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلنے پندرہ ستمبرکو پاکستان پہنچ رہی ہے۔ میچز بیس ستمبرسے دواکتوبرتک کھیلے جائیں گے۔سیریز کے بعدقومی ٹیم نیوزی لینڈ جائے گی،جہاں بنگلادیش کی شمولیت سے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریزشیڈول ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More