سری لنکا:رانیل وکرما سنگھے نے قائم مقام صدر کا حلف اٹھا لیا

سری لنکا میں صدر راجہ پاکسے کا استعفیٰ موصول ہونے کے بعد رانیل وکرما سنگھے نے قائم مقام صدر کا حلف اٹھا لیاہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کے دوران مظاہرین نے صدارتی محل پر دھاوا بول دیا تھا اور صدر اور وزیراعظم کے مستعفی ہونے تک صدارتی محل کا قبضہ نہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سری لنکن صدر ملک سے فرارہو کر مالدیپ چلے گئے تھے۔

سری لنکن اسپیکر آفس نے تصدیق کردی ہے کہ سری لنکا کے صدر نے اپنا استعفیٰ اسپیکرکو بھجوا دیا ہے اس کے بعد رانیل وکرما سنگھے نے قائم مقام صدر کا حلف اٹھا لیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More