گال ٹیسٹ: سری لنکا نے 9وکٹ کھوکر329رنز بنائے

گال میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا۔ سری لنکا نے دوسری اننگ میں نو وکٹوں کے نقصان پر تین سو انتیس رنز بنائے۔ مجموعی برتری تین سو تینتیس ہوگئی اور ایک وکٹ باقی ہے۔ چندیمل چھیاسی اور پرباتھ جے سوریا چار رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان کے محمد نواز نے پانچ اوریاسرشاہ نے تین وکٹیں لیں۔

گال ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں سری لنکا نے دوسوبائیس اورپاکستان نےدوسواٹھارہ رنز بنائے۔ تیسرے دن سری لنکا نے نامکمل دوسری اننگ چھتیس رنزایک کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اوردن کے اختتام تک نووکٹوں کے نقصان پرتین سوانتیس رنزبنائے۔

سری لنکاکی مجموعی برتری تین سوتینتیس رنز ہوگئی،ایک وکٹ باقی ہے۔دنیش چنڈیمل چھیاسی اور پرباتھ جے سوریاچار رنزبناکر وکٹ پرموجودہیں۔کوشل مینڈس نے چھہتر اوراوشیدافرنینڈوچونسٹھ رنز نمایاں بیٹر رہے۔ پاکستان کے محمد نواز نے پانچ اوریاسر شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More