Urdu
کھیل

دوسرا ون ڈے:زمبابوے نے میزبان سری لنکا کو ہرادیا

پالی کیلے میں زمبابوے نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں بائیس رنزسے شکست دے دی اور سیریز ایک ایک سے برابرکرلی۔ زمبابوے کے تین سوتین رنز ہدف کے تعاقب میں سری لنکا دو سواسی رنز بناسکی۔ زمبابوین کپتان کریگ ارون کے اکیانوے رنز فتح گر ثابت ہوئے۔ سری لنکن کپتان داسن شناکا کی سنچری رائیگاں گئی۔

پالی کیلے میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے کا ٹاس زمبابوے کے کپتان کریگ ارون نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پرتین سو دو رنز بنائے۔ مین آف دی میچ ارون نے اٹھانوے گیندوں پراکیانوے، سکندررضا نے چھپن، سین ولیمز نے اڑتالیس اور رچرڈ چکابوا نے اکتالیس رنزبنائے۔

سری لنکا کے ونڈرسے نے تین اورنوان پردیپ نے دوکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ تین سوتین رنز ہدف کے تعاقب میں میزبان سری لنکا پچاس اوورز کے اختتام پر نو وکٹیں کھوکر دو سواسی رنز بناسکی۔ کپتان ڈاسن نے چورانوے گیندوں پر سات چوکوں اور چارچھکوں کی مدد سے ایک سودو اورکمانڈو مینڈس نے ستاون رنزبنائے۔ زمبابوے کے موزربانی اورٹینڈائی چتارا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

Related posts

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ:آسٹریلیا ٹاپ پر فائز

ibrahim ibrahim

کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھوں گا،شاہین شاہ آفریدی

ibrahim ibrahim

پہلاون ڈے:جنوبی افریقا نے بھارت کو31 رنزسے ہرادیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment