Urdu
کھیل

پاکستان ٹیسٹ سیریز:سری لنکا کا18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دوٹیسٹ کی سیریز کےلیے اٹھارہ رکنی دستے کااعلان کردیا۔دیموتھ کرونارتنے کپتان برقرار رہیں گے۔ ٹیم میں پانچ اسپنرزشامل ہیں۔ دنیش چندیمل،اینجلومیتھیوز، کوشل مینڈس، پیتھم نسانکاکی موجودگی میں میزبان ٹیم کی بیٹنگ بہت مضبوط ہے۔

پاکستان اورسری لنکا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوٹیسٹ کی سیریزہفتے سے شروع ہورہی ہے۔ سیریز کادوسرا ٹیسٹ چوبیس جولائی سے کولمبو میں شیڈول ہے۔ سری لنکا نے سیریز کےلیے اٹھارہ رکنی اسکواڈکااعلان کردیا۔ دیموتھ کرونارتنے کپتان برقرار رہیں گے۔ آسٹریلیاکے خلاف گال میں ٹیسٹ ڈیبیو پر بارہ وکٹیں لینے والے پرباتھ جے سوریاسمیت اسکواڈ میں پانچ اسپنرشامل ہیں جن میں رمیش مینڈس، جے سوریااور جیفری ونڈرسے کی شمولیت یقینی ہے۔

گال میں اسپنرز نے اٹھارہ وکٹیں لے کرآسٹریلیاکے خلاف سری لنکا کواننگ کی فتح دلائی۔ڈبل سنچری میکر چندیمل، کوشل مینڈس، اینجلومیتھیوز، پیتھم نسانکا اوردھننجاڈی سلواکی موجودگی میں میزبان ٹیم کی بیٹنگ بےحدمضبوط ہے۔ پیس بولنگ کاشعبہ ویلالگے،اوشیڈوفرنینڈس، وشوافرنینڈو، اسیتھافرنینڈو سنبھالیں گے۔

Related posts

آسٹریلین اوپن:دفاعی چیمپئن ناؤمی اوساکا آؤٹ

ibrahim ibrahim

آسٹریلیا کا ون ڈے اسکواڈ آج پاکستان پہنچے گا

Hassam alam

پہلا ٹی20:آسٹریلیا نے سری لنکا کو20 رنز سے ہرادیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment