پاکستان اورسری لنکاکےدرمیان دوسراٹیسٹ اتوارسے گال میں شروع ہوگا۔ پاکستان کو دوٹیسٹ کی سیریز میں برتری حاصل ہے۔ فتح سےبابراعظم الیون ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن مستحکم ہوجائےگی۔ ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔
گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اورسری لنکا اتوار سے دوسرے ٹیسٹ کےلیے مقابل ہوں گے۔ پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد پہلے ٹیسٹ میں تین بیالیس رنز کا ہدف چھ وکٹیں کھوکرحاصل کیا۔اوپنر عبداللہ شفیق ایک سو ساٹھ رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان ٹیم دوسرا ٹیسٹ جیت کرکلین سویپ کے لیے پراعتماد ہے۔گھنٹے کی انجری کاشکار فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کافیصلہ کیاگیاہے ان کی جگہ تیسرے اسپنر نعمان علی کی شمولیت کاامکان ہے۔ فاسٹ بولرحارث رؤف ڈیبیو کرسکتے ہیں۔
سری لنکن ٹیم میں زخمی اسپنرمہیش تھیکشانا کی جگہ لکشیتھاماناسنگھے کو شامل کیا گیا ہے۔ کرونا سے نجات کے بعد پیتھم نسانکاکی واپسی بھی متوقع ہے لیکن اوشیدافرنینڈو کی پہلے ٹیسٹ میں عمدہ پرفارمنس نے نسانکا کی واپسی کو دشوار بنادیا ہے۔