رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے نئے صدر منتخب

سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نئے صدر منتخب ہو گئے۔سری لنکن پارلیمنٹ نے عوام میں وکرما سنگھے کی غیر مقبولیت اور ان کی مخالفت کے باوجود انہیں ملک کا نیا صدر منتخب کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی پارلیمنٹ میں ارکان نے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں وکرما سنگھے کو ایک سو چونتیس ووٹ ملے جب کہ ان کے مدمقابل امیدوار نے چوراسی ووٹ حاصل کیے۔ رانیل وکرما سنگھےدو ہزار چوبیس تک صدارتی عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ چھ مرتبہ سری لنکا کے وزیرِ اعظم رہ چکے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ دنوں صدر گوٹابایا راجہ پاکسے کے ملک سے فرار ہونے کے بعد قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ بدترین معاشی بحران کے نتیجے میں عوامی احتجاج اور مظاہروں کے باعث سابق صدر گوٹاپایا راجا پاکسے ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں،صدر منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وکرما سنگھے نے کہا کہ اس وقت قوم بہت مشکل صورتحال میں ہے اور ہمارے آگے بہت بڑے چیلنجز ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More