دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا نے 315 رنز بنالیے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنالیے۔

سری لنکا کی طرف سے دنیش چندی مل 80، اوشاڈا فرنینڈو 50، اینجیلو میتھیوز 42 اور کپتان دیمتھ کرونا رتنے 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کوشال مینڈس نے 3 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2 جبکہ نعمان علی، نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More