Urdu
کھیل

ایشیا کپ، سری لنکا نے سپرفور مرحلے کے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دیدی

ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سنسی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے افغانستان کو چار وکٹ سے شکست دیدی۔

شارجہ کرکٹ اسٹڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ افغانستان نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر175رنزاسکورکئے، رحمن اللہ گرباز نے 45 گیندوں پر84 رنز کی اننگزکھیلی۔ ابراہیم زدران نے40 رنزبنائے، نجیب اللہ17، حضرت اللہ زازئی 13 اور محمد نبی 1 رن بناکرآؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے دِلشن نے 2، فرنینڈو اور تھکشانہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا نے 176 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا، راجا پاکسا نے14 گیندوں پر31 رنز کی اننگز کھیلی۔ کوشل مینڈس 36، نیسانکا نے35 اور گونا تھیلاکا نے 33 رنز بنائے۔

Related posts

پاکستان اورآسٹریلیاکے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ پیرسے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا

Zaib Ullah Khan

ٹیسٹ چیمپئن شپ:آسٹریلیاکی ٹاپ،پاکستان کی دوسری پوزیشن برقرار

ibrahim ibrahim

چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلہ دیش 330 رنز پر آوٹ،حسن علی کے 5 شکار

Hassam alam

Leave a Comment