اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود کو پندرہ فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 15 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مانیٹری پالیسی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شرح سود آئندہ دو ماہ کے لیئے 15 فیصد پر برقرار رکھی جائے گی۔ اگست میں روپے کی قدر میں دس فیصد بہتری آئی ہے۔ مضبوط مالیاتی یکجائی کےلئے پالیسی ریٹ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
