Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ریاست کی رٹ پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل سے فسادی اور فتنہ ٹولہ فساد پر اتر آیا ہے۔ فساد اور فتنے کا اعلان سر عام کیا جارہا ہے، لیکن ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

میڈیا پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریاست کی رٹ پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، شہریوں کو فسادی ٹولے کے فتنے سے محفوظ رکھیں گے، یہ جس حد تک جائیں گے حکومت اس حد تک جائے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کل ماڈل ٹاؤن میں پولیس کانسٹیبل کی ہلاکت ہوئی، وزیر اعلی وہاں گئے تھے، عمران خان نے اس اقدام کی مذمت تک نہیں کی، ان کے ٹکٹ ہولڈر کے گھر کی چھت سے فائرنگ کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ 2014 میں اس وقت دھرنا ہوا جب سی پیک آرہا تھا، اس وقت بھی عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ پرامن رہیں گے، 2014 میں پرامن دھرنا شرکاء نے ڈی چوک پر قبریں کھودیں، ان مسلح جھتوں نے پی ٹی وی اور سرکاری عمارتوں پر حملہ کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے آپ کے پاس چار سال تھے، یہ دھرنا کس لیے دے رہے ہیں، کیا یہ دھرنا اپنی نااہلی چھپانے کیلئے کررہے ہیں، کیا یہ دھرنا آٹا چینی کی چوری پر دے رہے ہیں، یہ جھوٹ بولتے ہیں اور صرف جھوٹ بولتے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اب کی بار انہوں نے اعلان کیا کہ لانگ مارچ خونی ہوگا۔ انٹیلیجنس کی رپورٹ ہے کہ یہ مسلح لوگ ہیں، ان کے پاس اسلحہ اور گولیاں ہیں، چیف منسٹر خیبرپختونخوا پولیس کو ساتھ لے کر آرہے ہیں، یہ پولیس اہلکار اسلام آباد اور پنجاب پولیس سے گھتم گھتا ہونگے، اس مارچ کی اجازت نہیں دی جاسکتی جس سے جانوں کو خطرہ ہو۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کو چاہیے ان فتنا فساد کرنیوالوں سے باز رہیں، عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ کس کے ساتھ کھڑے ہونگے، ترقی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یا آٹا چینی چوروں کے ساتھ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان شہباز شریف کے کام کی وجہ سے خوفزدہ ہیں، پاکستان سپیڈ شہباز شریف کے ساتھ معاشی حالات بہتر ہونگے، موجودہ حکومت ان کی معاشی تباہی کو ٹھیک کرنے میں لگی ہوئی ہے، کل آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات ہورہے اور یہ دھرنا دینے آرہے ہیں،

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دینا ہمارا فیصلہ ہوگا، کابینہ میں ہفتہ وار چھٹیوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی، ہفتہ وار چھٹیوں کے حوالے سے جلد فیصلہ ہو جائے گا۔

Related posts

عمران خان آج انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش ہونگے

Hassam alam

مسائل سے نجات کا واحد حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے، بلاول

Rauf ansari

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

Hassam alam

Leave a Comment