Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ریاست مدینہ بنانے والے سابق حکومتوں کی پالیسی پر گامزن ہیں، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی خواب بن کر رہ گئی۔بیرونی ایجنڈے پر قوانین تشکیل دئیے جارہے ہیں جو آئین، قانون اور جمہوری اقدار کے منافی ہیں۔

جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا تین روزہ اجلاس شروع ہوگیاجس میں ملکی سیاسی صورتحال، مسئلہ کشمیر و فلسطین، معاشی حالات اور اپوزیشن کی تجویز کردہ تحریک عدم اعتماد پر غور کیاگیا۔جماعت اسلامی کے تنظیمی امور اور آئندہ الیکشن سےمتعلق تیاریوں کےامور بھی زیربحث آئیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اجلاس کے پہلے روزخطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں تمام الیکشن میں بھرپور طریقے سےحصہ لے گی جبکہ پنتالیس فیصد امیدواروں پرحتمی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے ۔بقیہ امیدواروں پر مشاورت کے لیے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔

سراج الحق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر جاگیرداروں، وڈیروں اورکرپٹ سرمایہ داروں نے اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔عوام کو اپنے حقوق کے لیے پرامن جدوجہد کرناہو گی۔ ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کو پرامن، خوشحال اور اسلامی پاکستان دینا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ملک کو مدینہ کی ریاست بنانے کے دعوے ہوئے مگر سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کو نہ صرف برقرار رکھا گیا بلکہ ان میں مزید تیزی آئی۔

Related posts

عثمان بزدار نہیں ہوں جوخاموشی سے گھرچلا جاؤں، عمر سرفراز چیمہ

Rauf ansari

ہالی ووڈ فلم “نائٹ میئر ایلی “کا ٹریلر جاری

Hassaan Akif

نواز شریف سے حساب ماننگے والے ایک ثبوت پیش نہیں کر سکے

Hassam alam

Leave a Comment