Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کورکمانڈ رپشاور کے حوالے سے سیاستدانوں کے بیانات نامناسب قرار

راولپنڈی: افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پشاور کور کمانڈر کے حوالے سے اہم سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں۔

آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کو کمانڈر پشاور کے حوالے سے سیاستدانوں کے بیانات کو نا مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات سپاہ اور قیادت کے مورال اور وقار پر منفی طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کور پاکستان آرمی کی ایک ممتاز فارمیشن ہے، پشاور کور دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس اہم کور کی قیادت ہمیشہ بہترین پروفیشنل ہاتھوں میں سونپی گئی ہے

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افواج پاکستان کے بہادر سپاہی اور آفیسرز ہمہ وقت وطن کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے سینئر قومی سیاسی قیادت سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ ادارے کے خلاف ایسے متنازعہ بیانات سے اجتناب کریں گے۔

Related posts

ملکی بقا کیلئے حکومت اورفوج کے درمیان تعاون لازم ہے، شجاعت حسین

Rauf ansari

یوکرین پر حملہ ایٹمی جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے، نیٹو چیف

Hassam alam

آصف زرداری کی فضل الرحمان کے گھر آمد، تحریک عدم اعتماد پر مشاورت

Rauf ansari

Leave a Comment