Urdu
تازہ ترین کاروبار

اسٹاک مارکیٹ 42 ہزار کی حد گنوا بیٹھی، ڈالر کے بھی پر لگ گئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی رہی۔ مارکیٹ449 پوائنٹس کی کمی سے 42ہزارکی حد گنوا بیٹھی۔ دوسری جانب ڈالر اورسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی مندی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس 42 ہزار کی حد گنوا بیٹھا۔ مارکیٹ449 پوائنٹس کی کمی سے 41ہزار859پر بند ہوئی۔ دن بھرمجموعی طورپر 361 کمپنوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 265کمپنیوں کے شیئرز میں کمی جبکہ76کے شیئرز میں اضافہ ہوا آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,388 جبکہ کم ترین سطح 41,859 رہی۔

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے کےاضافے سے 225 روپے سے 232 روپے پرپہنچ گیا۔ انٹربینک میں بھی ڈالر 88 پیسے کے اضافے سے 218.98 سے 219.86 پر بند ہوا۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں ہزار2400روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعدفی تولہ سونا1لاکھ48 ہزار 100 روپے پرپہنچ گیا۔10گرام سونے کی قیمت 2258روپے کے اضافے سے 1لاکھ 26ہزار972روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1714 ڈالر پرمستحکم رہا۔

Related posts

بھارت اور پاکستان کے درمیان تجارت کھلنی چاہیے، نوجوت سنگھ سدھو

Hassaan Akif

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

ibrahim ibrahim

لیگی خواتین ارکان اسمبلی کا ایوان کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج

Rauf ansari

Leave a Comment