اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار تیزی 185 پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر کی اڑان جاری۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج مثبت زون میں کاروبار جاری۔ 100انڈیکس میں 185پوائنٹس کا اضافہ دیکھاجا رہا ہے۔ کاروبار کےدوران انڈیکس 42ہزار 10 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر دو روپے 58 پیسے مزید مہنگا ہونے کے بعد ڈالر 228 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔