کاروباری ہفتے کے پہلے روز حصص بازار میں مندی چھائی رہی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا ۔ 94پوائنٹس کی کمی سےایکبار پھر مارکیٹ 45ہزارکی حدسے نیچے چلی گئی۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی چھائی رہی جس کے باعث ہنڈرڈانڈیکس 45 ہزار کی حددوبارہ گنوابیٹھا۔100 انڈیکس 94پوائنٹس کی کمی سے44ہزار923 پر بند ہوا۔

آج دن بھرمجموعی طورپر 346 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 230 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ100کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More