Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

میڈیا پر جرائم کی کہانیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے ، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک دشمن پاکستان میں تخریب کاری کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے جبکہ میڈیا پر جرائم کی کہانیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے ۔

اسلا م آباد میں اے ایس پیز پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پولیس افسران نئی زندگی میں داخل ہونےجارہے ہیں۔ پولیس افسر ان کو ذمہ داریوں کے لیے بہترین تربیت دی گئی۔آج کےدورمیں پولیس کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے۔پولیس اہلکار محنت اورہمت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پولیس شعبے سےمتعلق تاثر مثبت نہیں لیاجاتا۔جب اس معاشرے نے پولیس کو اس کا مقام دے دیا تو وہ دن دور نہیں جب اس ملک سے مسائل اور جرائم ختم ہوجائیں گے یہاں امن ہوگا۔پولیس آفیسر عوام کے ساتھ مل جائے تو معاملات بہتر طریقے سے حل ہو جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب صرف ایک سرکاری ٹی وی چینل ہوتا تھا اور کوئی مسئلہ نہیں ہوتا تھا لیکن آج میڈیا پر کرائم اسٹوریوں کو زیادہ کوریج دی جاتی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی اسٹوریاں چلائی جارہی ہیں جبکہ جرائم پیشہ افراد بھی بہت آگے نکل چکے ہیں۔

Related posts

پاکستان کی سویڈن، ہالینڈ اور بھات میں اسلاموفوبک واقعات کی شدید مذمت

Hassam alam

عطاء تارڑ نےمعیشت کی بہتری کے دعووں کو جھوٹ قرار دے دیا

Rauf ansari

اسٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

Hassam alam

Leave a Comment