Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اسٹریٹ کرائمزبالکل برداشت نہیں کیاجائےگا، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہاکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمزبڑھ گئےہیں۔پولیس اور رینجرز سڑکوں پر نظر نہیں آتی لیکن اب اسٹریٹ کرائمزبالکل برداشت نہیں کیاجائےگا۔شہر کا خود سرپرائز وزٹ کروں گا۔ پولیس اور رینجرز کی جو بھی حکمت عملی ہے وہ بنائے مجھے رزلٹ چاہیے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اسٹریٹ کرائم سے متعلق اجلاس ہواجس میں صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری،آئی جی سندھ، ایڈیشنل ائی جی،، ڈپٹی ڈی جی رینجرز، خفیہ اداروں کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ ایس ایچ او کو اپنے علاقے کا پتہ ہوتا ہے کہ کون اسٹریٹ کرمنلز ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایچ او کو 15 دن کی پرفارمنس بنانے کی ہدایات دے دی اور کہا کہ جو تھانیدار جرائم کنٹرول نہیں کر پارہا اسکو فارغ کریں۔مراد علی شاہ نے پولیس میں بڑے پیمانے پر نوکریوں کو پُر نہ کیے جانے پر ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ کراچی میں 60 ہزار پولیس اہلکار موجود ہیں اور اس وقت 15 ہزار کانسٹیبلز کی پوسٹ خالی ہیں۔بھرتیاں فوری طور پر شروع کی جائیں۔

دوران اجلاس بار بار جرم کرنے والے مجرمان کی ای ٹیگنگ کرنے پر غورہوا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پولیس ہر ضلع میں رینجرز کی مدد سے ٹارگٹڈ آپریشن کرے۔

Related posts

گورنر پنجاب کی برطرفی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

Hassam alam

انٹر بینک میں ڈالر 240 روپے کا ہو گیا

ibrahim ibrahim

قومی اسمبلی کا اجلاس، ارکان اور پارلیمانی سیکریٹری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

Hassam alam

Leave a Comment