Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز تبصرے: صدر پاکستان کی شدید مذمت

اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں ہندوستان کے حکمراں جماعت بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز تبصروں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توہین آمیز اور متنازع بیانات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، ایسے بیانات ہندوستان میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے عکاس ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ توہین آمیز بیان دینے پر محض پارٹی عہدیداروں کو معطل کرنا اور نکال دینا کافی نہیں، بی جے پی کو اپنے انتہا پسند اور فاشسٹ ہندوتوا نظریے سے کنارہ کشی اختیار کرنا ہوگی، مودی کے نفرت انگیز ہندوتوا فلسفے کے تحت بھارت اپنی تمام اقلیتوں کی مذہبی آزادیوں کو پامال کر رہا ہے اور ان پر بلاامتیاز ظلم کر رہا ہے، اس طرح کے اسلامو فوبک بیانات کی اجازت دینا انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات مزید تعصب، تشدد اور نفرت کا باعث بن سکتے ہیں، لہذا عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور منظم مذہبی ظلم و ستم کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

ibrahim ibrahim

طوفانی بارشوں نے گوادر سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں تباہی مچا دی

Rauf ansari

جعلی پیر نے خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی

Rauf ansari

Leave a Comment