بارہ لاکھ ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کا مطالبہ

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے بارہ لاکھ ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا چینی کی برآمد سے ایک ارب ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہو گا۔

ترجمان پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کرشنگ سیزن میں 81 لاکھ ٹن چینی کی پیدا ہوئی جبکہ ملکی سالانہ ضروریات کا اندازہ 68 لاکھ ٹن چینی ہے۔ ترجمان کے مطابق گنے کے پیداواری اخراجات بہت بڑھ چکے ہیں اور شوگر ملوں کیلئے پیداواری اخراجات پورا کرنا مشکل ہو چکا ہے چینی تقریباَ 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے چینی کی موجودہ قیمت فروخت پیداواری اخراجات سے بہت کم ہے حکومت فوری طور پر فاضل چینی برآمد کرنے کی اجازت دے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More