Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

سوئی سدرن نے سندھ اور بلوچستان کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کردی

کراچی: سوئی سدرن نے سندھ اور بلوچستان کے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے دونوں صوبوں کی غیربرآمدی صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کردی ۔

سوئی سدرن نے سندھ اور بلوچستان کی غیر برآمدی صنعتوں کو گیس کی سپلائی منقطع کردی ۔ ایسی تمام صنعتوں کو گیس کی فراہمی گیارہ دسمبر سے اگلے احکامات تک بند رہے گی ۔ تاہم زیرو ریٹڈ ایکسپورٹ انڈسٹری بشمول اسکے کیپٹیو پاور پلانٹس اور فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

صنعتوں کو گیس کی سپلائی منقطع ہونے سے حاصل گیس کو گھریلو صارفین کو فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ سردیوں کے موسم کے تناظر میں اپنی گیس کے بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کر سکیں۔ بلوچستان میں انسانی جانوں کی بقا کے لیے اضافی گیس کی فراہمی ناگزیر ہے جنہیں انتہائی کم درجہ حرارت میں گیس کے مختلف آلات کے ذریعے خود کو گرم رکھنے کی شدید ضرورت ہوتی ہے۔

Related posts

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

ibrahim ibrahim

امریکا کی روس کو یوکرین پر جارحیت سے باز رہنے کی تنبیہ

Rauf ansari

بلاول بھٹو آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment